بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہیوم" نے خیال ظاہر کیا ہے کہ سعودی وزیر دفاع "خالد بن سلمان" یمن کی انصاراللہ تحریک کے ساتھ جنگ بندی کے بارے میں مذاکرات کی غرض سے تہران کے دورے پر گئے ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ ریاض نے یہ تجویز دی ہے کہ تہران کے ذریعے اس گروپ کو، جو ایران کی حمایت یافتہ ہے، ایک ارب ڈالر ادا کیے جائیں۔
ایک ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ خالد بن سلمان یہ رقم خود ہی ایران لے کر آئے تھے۔
اس سے قبل سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ سعودی وزیر دفاع کا دورہ تہران تناؤ کم کرنے کی کوششوں کے دائرے میں انجام پایا ہے۔
اس بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ اس دورے کا مقصد مختلف فریقوں کو موجودہ بحران کے فریقین کے درمیان بات چیت اور سفارتی حل کی طرف جانے کی ترغیب دلانا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ